بولی وڈ میں سری دیوی سے متاثر ہوں،سشمیتا سین

شائع 11 فروری 2017 06:59am

sushmita-sen

ممبئی:سابقہ مس یونیورس اور بولی وڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین  کا کہنا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری  تبدیل ہوچکی ہے،اب یہاں لوگوں کو ان کی خوبصورتی یا عمر   دیکھ کر نہیں بلکہ  صلاحیتوں کو دیکھ کر کام دیا جاتا ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق   سشمیتا سین اس بات پر یقین کرتی ہیں کہ  بڑھتی عمر  بولی وڈ میں  اداکار کے کیرئیر اور تجربہ  کی ضمانت ہوتی ہے ،زیادہ عمر کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ آپ گھر بیٹھ جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  موجودہ دور میں  اگر مجھ سے پوچھا جائے کہ میں  فلم انڈسٹری جوائن کروں گی تو میرا جواب 'ہاں'ہوگا ،لیکن اس عمر میں ایسا کردار ادا کرنا چاہوں گی جیسا سری دیوی نے 'انگلش ونگلش'میں کیا تھا جسے دیکھ کرصرف تعریف کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہالی وڈ اداکارہ میرل اسٹریپ اور سری دیوی سے متاثر ہیں،سری دیوی کمال کی اداکارہ ہیں  میں انہیں بطور مثال پیش کررہی ہوں کیونکہ انہوں نے اس عمر میں بھی کامیابی حاصل کی۔

sri-devi

واضح رہے کہ سشمیتا سین 'سنگل مدر' ہیں انہوں نے دو بچیوں (رینے سین اور علیشا سین)کو گود لیا تھا اورانہیں بہتر پرورش دے رہی ہیں ،حال ہی میں انہوں نے مس یونیورس مقابلے میں بطور جج فرائض بھی انجام دئیے تھے۔