جھوٹا مقدمہ درج کراکرمیاں صاحب نے تحفہ دیا،آصف زرداری
دبئی:سابق صدرآصف علی زرداری کہتے ہیں میرمنورتالپورپرسال کا پہلا جھوٹا مقدمہ درج کراکرمیاں صاحب نے تحفہ دیا۔ماضی میں بھی ہم ان مظالم کا مقابلہ کرتے رہے،اب بھی کریں گے۔
دبئی سے جاری بیان میں پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرین کے صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ نواز شریف کا سال دوہزارسولا کا پہلا تحفہ دینے پران کا مشکورہوں۔میرمنورتالپور پر سال کا پہلا جھوٹا مقدمہ درج کرا کرمیاں صاحب نے سال کا پہلا تحفہ دیا۔آصف زرداری کا کہنا تھا میاں صاحب سن لیں،ماضی میں بھی ہم ان مظالم کا مقابلہ کرتے رہے،اب بھی کریں گے۔افسوس تو یہ ہے آپ نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا۔
انہوں نے کہا کہ دوہزارپندرہ میں اسی طرح ڈاکٹر عاصم پرمقدمات درج کرانے کا تحفہ دیا گیا جس کی تحقیقات میں اب تک کچھ ثابت نہ کرسکے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔