فلم 'سرکار تھری' 17 مارچ کو ریلیز نہیں ہوگی

شائع 12 فروری 2017 02:47pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

رام گوپال  ورما کی  بڑے ستاروں پر مشتمل فلم ' سرکار 3 ' اب 17 مارچ کو نہیں بلکہ  7 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فلم  ای -روزانٹر نیشنل  نے پیش کی ہے جبکہ  الیومبرا  انٹرٹینمنٹ  اور ویو ز سنیماس نے اس کو پروڈیوس کیا ہے  ' سرکار 3 'ورما سرکار  سیریزکی تیسری  فلم ہےجس میں  امیتابھ  بچن ،  سبھاش ناگرے  کا کردار ادا کریں گے۔

اس فلم کی نمایاں خاصیت  ہے کہ  امیتابھ کے ساتھ روہنی ہتنگڑی  ، جیکی شروف ، منوج باجپائی، رونت رائے ، بھارت ڈبھولکر ، یامی گوتم  اور امیت  سادھ   بھی فلم میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 2005 میں بھارتی سیاست پر مبنی فلم سرکار  کی دوسری سیریز 2008 میں ریلیز ہوئی تھی۔

بشکریہ ہندوستان  ٹائمز