کرینہ نے سیف کی تعریفوں کے پُل باندھ دئیے

شائع 13 فروری 2017 07:11am

saif

ممبئی:بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ کرینہ کپور خان  نے ہمیشہ ایک نئی مثال قائم کرنے کی کوشش کی ہے،چاہے اپنی شادی کا معاملہ ہو یا دوران حمل آخری دنوں میں کام کرنا کرینہ ہمیشہ آگےآگے ہی رہی ہیں۔

بے بونے بھارتی فلم انڈسٹری میں ہیروئنوں کے روایتی امیج کو توڑنے کی کوشش کی ہے اور اس میں کافی حد تک کامیاب بھی رہی ہیں،بولی وڈ میں اب  تک یہ مانا جاتا تھا کہ شادی اور بچے کی پیدائش کے بعد اداکاراؤں کا کیرئیر ختم ہوجاتا ہے اور انہیں مرکزی کردار ملنا بند ہوجاتے ہیں۔

لیکن تیمور کی پیدائش کے محض 45 دن بعد ہی کرینہ نے فیشن ویک میں ریمپ پر چل کر ثابت کردیا کہ'  وہ ایک اصلی ورکنگ وومن ہیں'۔

بی بی سی اردو کے مطابق کرینہ کا کہنا ہے کہ ان کے کام اور کامیابی میں ان کے شوہر سیف علی خان کا بہت بڑا ہاتھ ہے،'جب وہ کام پر جاتی ہیں تو سیف تیمور کا خیال رکھتے ہیں اور جب سیف کام پر ہوتے ہیں تو کرینہ بیٹے کو سنبھالتی ہیں'۔

انہوں نے سیف کی تعریف کرتے ہوئے کہا 'ہر ورکنگ وومن کا شوہر سیف کی طرح ہونا چاہئے'۔