شاہ رخ نے زندگی کی سب سے بڑی خواہش بتادی

شائع 13 فروری 2017 08:21am

srk

ممبئی:بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی خواہشات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ 'ریسٹورنٹ کھولنا چاہتے ہیں اور اٹالین  فوڈ بنانا چاہتے ہیں'۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق 1992 میں فلم'دیوانہ'کے ذریعے لوگوں کو دیوانہ بنانے والے بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان فلم انڈسٹری میں 25 سال سے زائد کا عرصہ گزار چکے ہیں اور آج بھی اتنے ہی پُرجوش ہیں جتنے ابتداء میں تھے۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے بچوں ، کام ،فلموں اور اپنے شوق کے حوالے سے باتیں کرتے ہوئے  کہا کہ انہیں کُنگ کرنا(کھانا بنانا)پسند ہے۔

شاہ رخ کے والد کھانا بنانے کے بزنس سے وابستہ تھے جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ میں اپنے والد کی یہ خوبی آئی ہے؟تو ان کا کہنا تھا کہ 'میں ریسٹورنٹ کھولنا چاہتا ہوں ،لیکن بہت سے لوگ اس بارے میں نہیں جانتے'۔

 'میں باکسر جیک لاموٹا کی طرح بننا چاہتا ہوں ،جب ان کا وزن بڑھ گیا تھا  تو انہوں نے ریسٹورنٹ کھولا تھا جہاں وہ اٹالین کھانا بناتے تھے اور لوگوں کو پیش کرتے تھے'۔

لہٰذا جب میرا وزن بڑھ جائے گا  میں جوہو بیچ یا کہیں اور  ریسٹورنٹ کھولوں گا  اور لوگوں کو کھانا پیش کروں گا،میں نے اٹالین فوڈ بنانا سیکھنا شروع کردیا ہے،میرا خیال ہے کہ میں ایپرن پہن کر بہت پُرکشش لگوں گا،بہت سارے لوگ صرف یہ دیکھنے آئیں گے کہ میں ایپرن پہن کر کیسا لگتا ہوں۔

شاہ رخ کا مزید کہنا تھا کہ وہ کچن اور گھر کا سامان خریدتے ہیں  جب وہ3 ماہ کے لیے یورپ میں تھے تو انہوں نے ایک خاتون سے جو ان ہی کی  ٹیم کا حصہ تھیں کھانا بنانا سیکھا۔

شاہ رخ کے مطابق 'مجھے اپنے بچوں کے لیے کھانا بنا نا اچھا لگتا ،مجھے نہیں پتہ گھر کے سب لوگوں سے تعلق جوڑے رکھنے کا کیا طریقہ ہے لیکن یہ بات جانتا ہوں کہ  سب کو اگر ایک جگہ جمع کرنا ہے تو  صرف یہ کہنا چاہئے 'گھانا آگیا ہے'۔

خان کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ اگر میرے پاس وقت ہوا تو میں لوگوں کے لیے کھانا بناؤں گا ،کیونکہ میں یہ سب انجوائے کرتا ہوں ،یہ ایک اچھا علاج ہے،اس کے علاوہ میرے پاس  بہترین برتن بھی ہیں۔