ہینڈ بیگز آپ کی صحت کے لئے نہایت خطرناک

شائع 13 فروری 2017 10:53am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ہینڈ بیگز ہر خاتون کو پسند ہوتے ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ہر کپڑوں کے ساتھ مختلف ڈیزائنز اور رنگوں والے ہینڈ بیگز لے کر آئیں۔

لیکن آپ کو یقیناً یہ بات جان کر بہت حیرانگی ہوگی کہ ہینڈ بیگز آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ ہوتے ہیں۔

سر میں درد ہونے سے لے کر ہاتھوں میں درد تک کے پیچھے آپ کے ہینڈ بیگز قصور وار ہیں۔ اس کے علاوہ ہینڈ بیگز سے آپ کی صحت کیا نقصانات پہنچ سکتے ہیں، ذیل میں ان کا ذکر کیا جارہا ہے۔

٭ کہنیوں میں درد

آج کل خواتین میں یہ اسٹائل بہت عام ہے کہ وہ اپنے کہنیوں کے اوپری حصے میں بیگ ٹانگتی ہیں، جس سے ان کی کہنیوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ اگر آپ کو اسی طرح بیگ کیری کرنے کا شوق ہے تو کوشش کریں کہ اپنے بیگ میں کم سے کم سامان رکھیں۔

٭ سر درد

بہت زیادہ بھاری وزن کے ہینڈ بیگز کے ذریعے آپ کو سر درد کی شکایت ہوسکتی ہے۔ کندھوں پر مسلسل بھاری وزن پڑنے سے آپ کے مسلز میں درد بیٹھ جاتا ہے اور یہ درد سر تک چلا جاتا ہے۔

٭ بالوں کا گرنا

ایک تجربے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ خواتین جس کاندھے پر بیگ کیری کرتی ہیں اس کاندھے کی طرف ان کے بال کم ہوتے ہیں۔

٭ پوسٹرز میں ردوبدل

کچھ خواتین مسلسل ایک ہی پوسٹر پر ہینڈ بیگ کیری کرتی ہیں اور ان کو یہ پوسٹر کافی آرام دہ لگتا ہے۔ لیکن مسلسل ایک ہی جگہ ہینڈ بیگ کیری کرنے سے آپ کے چلنے کا انداز اور بیٹھنے کا انداز تبدیل ہوسکتا ہے۔

٭ جراثیم

آپ کے ہینڈ بیگز میں جتنے جراثیم موجود ہوتے ہیں شاید ہی کسی دوسری چیز میں موجود ہوتے ہوں۔ کوشش کریں کہ اپنے ہینڈ بیگ کو باتھ روم لے جانے گریز کریں۔

٭ کمر کا درد

بھاری اور وزنی بیگ سے کمر درد کی بھی شکایت ہوسکتی ہے اور کمر درد سے چلنے پھرنے میں مشکل پیدا ہوسکتی ہے۔

بشکریہ: ہندوستان ٹائمز