پاکستان ،ایران اور سعودیہ سے رابطے میں ہے ،اعزاز چوہدری

شائع 09 جنوری 2016 04:56pm

aizaz_imageee

اسلام آباد:سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے سعودی عرب کا چونتیس ممالک کا فوجی اتحاد دہشت گردی کے خلاف ہے، سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کو خطرہ ہوا تو پاکستان ساتھ ہوگا۔

آج نیوزکے پروگرام روبرو میں بات چیت کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ نے کہاکہپاکستان سعودی عرب اور ایران سے رابطے میں ہے، اور دونوں کا خیرخواہ ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب کا اتحاد دہشت گردی کے خلاف ہے۔اعزازچوہدری نے کہا افغانستان میں امن پاکستان کیلئے بہت ضروری ہے۔پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں سہولت کار کے طور پر کام کرے گا۔
سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل پر کوآرڈنیشن کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا۔گیارہ جنوری کو امریکا چین کے نمائندے پاکستان آرہے ہیں۔