فلم 'تارے زمین پر'کے ننھے اداکار درشیل  10 سال بعد

شائع 15 فروری 2017 06:16am

darsheelممبئی:2007 میں  عامر خان کی زیر ہدایت بننے والی فلم'تارے زمین پر'سے شہرت حاصل کرنے والے ننھے اداکار درشیل سفاری کو کون نہیں جانتا،انہوں نے فلم میں 'پڑھائی میں کمی کا شکار' بچے کا کردار نبھا کر سب کے دل جیت لیے تھے۔

فلم میں بعض مقامات پر ان کی اداکاری اتنی جاندار اور معصوم تھی کہ لوگوں کی آنکھوں سے آنسو رواں ہونا شروع ہوگئے تھے خاص طور پر خواتین اور بچے اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکے تھے۔

فلم 'تارے زمین پر'کو ریلیز ہوئے تقریباً 10 سال گزر چکے ہیں  اور اب درشیل  20 سال کے خوبرو نوجوان بن چکے ہیں اورایک بار پھر اپنی اداکاری سے لوگوں کا دل جیتنے آرہے ہیں۔

darsheel2

درشیل بہت جلد نوجوانوں کی محبت بھری زندگی پر بنائی جانے والی فلم 'کوئکی'میں نظر آئیں گے جس کی ہدایت کاری کے فرائض معروف ہدایت کار پردیپ  انجام دیں گے۔

بھارتی فلمی تجزیہ کار ترن آدرش  نے یہ معلومات  منگل کی صبح اپنے فیس بک پیج پر شیئر کیں۔
واضح رہے کہ درشیل'تارے زمین پر'کے علاوہ  فلم 'بم بم بولے'اور معروف ڈانس رئیلٹی شو 'جھلک دکھلا جا' میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔

درشیل کی اگلی فلم کاپوسٹر دیکھئے

Image may contain: 1 person, text

بشکریہ:ہندوستان ٹائمز