سنجے دت نے کروائی اپنی فیملی کو' اسکوٹر' کی سواری

شائع 20 فروری 2017 07:13am

sunjay

آگرہ:بولی وڈ میں سنجو بابا اور منابھائی کے نام سےمشہور معروف اداکار سنجے دت  کی حال ہی میں جاری ہونے والی تصویر سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں کسی کا خوف نہیں۔

وہ جو کام کرتے ہیں دل سے کرتے ہیں ،چاہے وہ فلموں کی شوٹنگ ہو یافیملی  کے ساتھ وقت گزارنا ،بھارتی ویب سائٹ کے مطابق  سنجے دت ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'بھومی'کی شوٹنگ کے لیے آگرہ میں موجود ہیں۔

جہاں ان کے ساتھ ان کی بیوی مانیتا ،بیٹی اقرا اور بیٹا شاہران بھی موجود ہے ،شوٹنگ کے دوران سنجے اپنی فیملی کو  اسکوٹر پر بٹھا کر آگرہ دکھانے نکل پڑے۔

سنجے کی اہلیہ مانیتا نے انسٹا گرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'اسکوٹر کی سادی سی سواری کا مقابلہ کسی چیز سے نہیں کیاجاسکتا'۔

سنجے دت کی بڑی بیٹی ترشالا  دت نے اس تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'میں آپ سب کوبہت یادکررہی ہوں ،واضح رہے کہ ترشالا سنجے کی  پہلی اہلیہ کی بیٹی ہیں لیکن ان کا مانیتا دت (سجنے دت کی دوسری بیوی)کے ساتھ رشتہ بہت دوستانہ ہے،دونوں ایک دوسرے سے بے انتہا محبت کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ سنجے دت ان دنوں فلم 'بھومی'کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ،جس کی کہانی ایک باپ اور اس کی نوجوان بیٹی کی زندگی کے گرد گھومتی ہے،فلم کی ہدایت کاری معروف ہدایت کار اومنگ کمار  دے رہے ہیں جبکہ آدیتی راؤ حیدری سنجے دت کی بیٹی کا کردار ادا کررہی ہیں،فلم کی ریلیز  کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔

Thanx to:deccan chronical