لاہور :پچاس جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

شائع 10 جنوری 2016 02:39pm

marriage_image

لاہور :ایک با مقصد زندگی گزارنے کے لئے اچھے جیون ساتھی کے ملنے سے بڑھ کر اور کوئی خوشی نہیں۔ لاہور میں پچاس چوڑوں کی اجتماعی شادی نے خوشی کا ایسا تانتا باندھا کہ بلاول بھٹو زرداری بھی عوام میں کھل مل گئے اور نو بہاتا جوڑوں کو اپنی دعاو¿ں میں رخصت کیا۔

زندگی کے نئے سفر اور نءذمہ داریوں کا احساس من میں سمائے،عروسی جوڑوں میں ملبوس دلہنیں بن سنور کر شادی کے پنڈال میں جلوہ افروز ہوئیں تو نکاح کے انتظار میں بیٹھے ان کے جیون ساتھیوں کے خوشی سے من ڈولنے لگے۔ کچھ تو سر جھکائے اور باقی آڑھی ترچھی نگاہوں سے روپ کی رانیوں کو تکتے رہے۔

نو بیہاتا جوڑے جہاں ایک نئے بندھن میں بندھنے پر خوش تھے وہاں مخیر حضرات کی طرف سے جہیز اور تحائف ملنے پر بھی پھولے نہ سما رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اذدواجی زندگی کو پر مسرت بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
کہتے ہیں کہ خوشیاں بانٹنے سے مزید بڑھتیں ہیں، یہی وجہ ہے کہ ملک میں اجتماعی شادیوں کا رجحان بھی فروغ پا رہا ہے۔ محبت کے رشتے جوڑنے کے لئے ضروری ہے کہ حکومتی سطح پر بھی اجتماعی شادیوں کی سرپرستی کی جائے۔