سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری پرمقدمہ درج

شائع 11 جنوری 2016 04:28am

sarwat0000000000

کراچی :گزشتہ روزنشترپارک میں ہونے والے جماعت اہلسنت کے جلسے میں ہونے والی تقاریرکے خلاف تھانہ سولجر بازار میں مقدمہ درج کیا گیا ،مقدمہ میں سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کا نام شامل ہے۔

گزشتہ روزجماعت اہلسنت کے زیراہتمام نشرک پارک میں جلسہ منعقد کیا گیا،جس میں حکومت کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کی گئی۔

ان ہی تقاریرکے خلاف تھانہ سولجر بازارمیں ایک مقدمہ درج کیا گیا، جس میں سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری ،ارشد قادری اور مولانا ارشاد قادری کے خلاف اشتعال انگیز تقاریرکرنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔