شاہ رخ نےثابت کردیا کہ وہ'دلوں کے بادشاہ'ہیں

اپ ڈیٹ 24 فروری 2017 11:59am

khan

ممبئی:شاہ رخ خان صرف کہنے کے بادشاہ نہیں ہیں بلکہ وہ اپنی دریا دلی کا عملی طور پر بھی مظاہرہ کرتے رہتے ہیں،وہ نہ صرف خواتین کی عزت کرتے ہیں بلکہ اپنے ساتھ کام کرنے  والی خواتین  سے بیحد محبت  بھی کرتے ہیں،حال ہی  میں انہوں نے اپنے پروڈکشن ہاؤس میں کام کرنے والی تمام خواتین کو مہنگے تحائف دے کر ثابت کردیا کہ وہ حقیقی 'کنگ'ہیں۔

ڈی این اے انڈیا کے مطابق  خان نے فیصلہ کیا تھا اس سال وہ اپنے آفس میں  کام کرنے والی خواتین کا ویلنٹائن خاص بنائیں گے  جس کے لیے انہوں نے ٹیم ممبران میں مہنگے تحائف تقسیم کیے۔

رئیس نے اپنے آفس کی  تمام خواتین کو سرخ گلاب، ڈیزائنر ہینڈ بیگز،اسمارٹ فونزاور سونے کے لاکٹ دئیے جسے پا کر سب  میں خوشی کی لہر دوڑ   گئی۔ان میں سے کئی خواتین خان کے ساتھ کافی سالوں سے کام کررہی ہیں،جبکہ کچھ  شاہ رخ کی جانب سے یہ گفٹس حاصل کرکے جذباتی ہوگئیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ نے اس سرپرائز کی منصوبہ بندی  میڈیا سمیت سب سے چھپا کر کی تھی،ذرائع کے مطابق خان کو اپنے ساتھ کام کرنے والے  تمام ملازمین کا بیحد خیال رہتا ہے اور وہ ہمیشہ ان کے لیے کچھ نہ کچھ کرتے رہتے ہیں۔

اس سے قبل بھی جب شاہ رخ کی فلم'چلتے چلتے'باکس آفس پر کامیاب ہوئی تھی خان نے اپنے تمام اسٹاف کو ایک  ماہ کی سیلری بطوربونس دی تھی۔

جبکہ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اپنے اسٹاف کے لیے ویلنٹائن کا دن خاص بنانے والے شاہ رخ نے یہ دن اپنے چھوٹے بیٹے ابرام کے ساتھ سمندر کنارے جا کر منایا تھا۔