عائشہ ٹاکیہ نے تنقید کرنے والوں کو دیا کرارا جواب
فائل فوٹوبھارتی اداکارہ عائشہ ٹاکیہ کی حال ہی میں ایک تقریب کی تصاویر منظر عام پر آئیں تھیں۔ جس میں ان کی پلاسٹک سرجری بہت واضح معلوم ہورہی تھی۔
یہ تصاویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئیں اور لوگوں نے اداکارہ کی پلاسٹک سرجری پر شدید تنقید بھی کی۔ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ یہ پلاسٹک سرجری نہیں بلکہ'بیڈ میک اپ' ہے اور کچھ کا خیال تھا کہ یہ پلاسٹک سرجری ہی ہے۔
لیکن اس پورے معاملے پر عائشہ ٹاکیہ خاموش نہیں رہ سکیں اور فوراً اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کو انسٹاگرام کے ذریعے کرارا جواب دے ڈالا۔
انھوں نے انسٹاگرام پر ایک 'موٹیویشنل قول' شیئر کیا جس میں درج تھا کہ 'آپ ایک جوسی اور پکے ہوئے آڑو ہوسکتے ہیں، لیکن دنیا میں پھر بھی کچھ ایسے لوگ ہیں جن کو آڑو بالکل نہیں پسند'۔
اس کے بعد اداکارہ نے مزید 5 تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جن میں ایک ان کی سلیفی، ایک اپنے شوہر کے ساتھ اور ایک اپنے قریبی دوست کے ساتھ تصاویر تھیں۔
A post shared by Ayesha Takia Azmi (@ayeshatakia) on
انھوں نے اپنی تصویر میں یہ کیپشن دے رکھا تھا کہ 'ہر لڑکے اور لڑکی جن کو اپنی تصاویر کھینچنے کا بہت شوق ہے ، ان کو اپنے اوپر فخر ہونا چاہیئے، کسی کو اجازت نہیں کہ وہ آپ کا خود پر اعتماد کم کرسکے۔ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں ہمیں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا لوگوں کی پرواہ کیے بغیر اپنے آپ سے پیار کریں'۔
واضح رہے کہ عائشہ ٹاکیہ آخر بار2010 میں شاہد کپور کے ساتھ پاٹشالہ فلم میں نظر آئیں تھیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔