کرینہ اور شاہد کا رشتہ حقیقت میں کیسا تھا کرینہ نے سب بتادیا
ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار شاہد کپور رواں ماہ کی 25 تاریخ کو 36 برس کے ہوگئے ،انہوں نے اپنی سالگرہ بیوی میرا اور بیٹی میشا کے ساتھ بھارتی ریاست امرتسر میں منائی۔
ڈی این اے انڈیا نے اس موقع پر شاہد اور کرینہ کے رشتے سے متعلق کچھ پرانی یادیں تازہ کی ہیں جب وہ دونوں ایک مضبوط رشتے میں بندھے تھے۔
ویب سائٹ کے مطابق 2004 میں شاہد اور کرینہ ایک دوسرےکی محبت میں گرفتار تھے ،اس وقت کرینہ صرف 'کرینہ کپور تھیں،خان نہیں'۔
دونوں اداکاروں کی محبت اکثر میڈیا کی ہیڈ لائنز بنتی تھی،کرینہ نے شاہد کے ساتھ اپنے رشتے کو چھپانے کی کبھی کوشش نہیں کی،نہ ہی وہ کبھی اس رشتے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سوچتی تھیں۔
ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کا کہنا تھا کہ ہمارا رشتہ ابھی اس مقام پر نہیں پہنچا جہاں محبت کا آغاز ہوتا ہے،ہم دونوں شوٹنگ کرتے ہیں ،لہٰذا ہمارے پاس ایک دوسرے کی آنکھوں میں دیکھنے کا بالکل وقت نہیں ہوتا۔
ایک سوال کہ آپ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کس طرح وقت گزارتے ہیں کہ جواب میں کرینہ کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کا رشتہ دوستی سے کچھ زیادہ ہے،ہم بالکل نوجوان جوڑوں کی طرح وقت گزارتے ہیں،ہم باہر کھانا کھانے جاتے ہیں ،جب بھی موقع ملتا ہےایک ساتھ فلم دیکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت اچھا محسوس کرتے ہیں،ایک دوسرے کی کمپنی انجوائے کرتے ہیں اور ایک ساتھ نارمل رہتے ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔