کنگ کانگ' کے مداح ایک بار پھر ہوجائیں تیار'
ممبئی:غیرمعمولی جسامت رکھنے والے گوریلا کے ایکشن اور کارناموں سے بھرپور فلم 'کنگ کانگ'ہمیشہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہتی ہے۔
ڈی این اے انڈیا کے مطابق ہالی وڈ ہدایت کار جارڈن رابرٹ کنگ کانگ کا ایک اور حصہ "کونگ:اسکل آئی لینڈ "کے نام سے ریلیز کرنے جا رہے ہیں ،فلم میں گزشتہ فلموں کی طرح مرکزی کردارمیں غیر معمولی طور پر بڑی جسامت رکھنے والا گوریلا نظر آئےگا۔
فلم کی کہانی مزید دلچسپ بنانے کے لیے مونسٹرز(حیوانوں)کو فلم میں شامل کیا گیا ہے جن سے کنگ کانگ لڑائی کرتا اور ان کی پٹائی کرتا نظرآئے گا۔
فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے،ٹریلر کی ابتداء میں فلم میں شامل کرداروں کو دکھایا گیا ہے جو نامعلوم جزیرے میں کنگ کانگ اور بڑے جانوروں کے درمیان پھنس جاتے ہیں۔ٹریلر 1971 میں ہونے والی ویتنا م کی جنگ سے مماثلت رکھتا ہے جیسے آسمان سے زمین پر بم گرانا وغیرہ۔
ٹریلر میں ایکشن اورخوف میں مبتلا کردینے والے مونسٹرز دکھائے گئے ہیں جو لوگوں کی توجہ اسکرین سے ہٹنے نہیں دیں گے،فلم میں ٹام ہیڈلسٹن،سیموئل جیکسن،جان گڈمین اور جان سی ریلی نے اہم کردار نبھائیں ہیں ،فلم امریکا میں رواں برس 10 مارچ 2017 کو ریلیز کی جائے گی۔
خیال رہے کہ دنیا کی آنکھوں سے اوجھل نامعلوم جزیرے پر موجود بڑی جسامت والے جانور خصوصاً گوریلا کی کہا نی پر مشتمل فلم کنگ کانگ کے اب تک 7 حصے ریلیز کئے جاچکے ہیں جبکہ 10 مارچ کو اس کا آٹھواں پارٹ'کونگ: اسکل آئی لینڈ' ریلیز کیا جائے گا۔
ٹریلر دیکھئے

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔