آسکر میں پہنا گیا پریانکا کا لباس سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

شائع 01 مارچ 2017 09:29am

priyanka2

ممبئی:سوشل میڈیا اتنا پاور فل ہے جو کسی کو بھی منٹوں میں  ہیرو سے زیرو اور زیرو سے ہیرو بنادیتا ہے، کوئی بھی سوشل میڈیا سے بچ نہیں پاتا،اب چاہے وہ  عام انسان ہو یا شو بز کی معروف شخصیت۔

حال ہی میں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا  سوشل میڈیا  پر تنقید کا نشانہ بنیں،ہندوستان ٹائمز کے مطابق  پریانکا نے  لاس اینجلس میں  حالیہ ہونے والے 89 ویں اکیڈمی ایوارڈ میں شرکت کی،سوشل میڈیا پر انہیں ان کے لباس کی وجہ سے مذاق کا نشانہ بنایا گیا۔

تقریب میں پریانکا نے ڈیزائنر رالف اور روسو کا جیومیٹریکل ڈیزائن سے سجا  خوبصورت سفید رنگ کا گاؤن زیب تن کیا تھا ،جہاں کچھ فیشن  تجزیہ کاروں  نے  ان کے لباس کی تعریف کی  وہیں  ٹویٹر پر کچھ لوگوں کی جانب سے ان کے لباس کو  بھارتی مٹھائی 'کاجو کتلی،انڈین ٹائلز،سگریٹ ریپر اور سولر پینل سے تشبیہ دی گئی۔