ڈی ایچ اے سٹی فراڈ کیس : ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ

شائع 11 جنوری 2016 10:38am

557598817f14e

لاہور : احتساب عدالت نے ڈی ایچ اے سٹی فراڈ کیس میں گرفتار ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کر دی۔ 

احتساب عدالت لاہور کے جج عبدالستار کے رو برو ڈی ایچ اے سٹی کے نام پر لوگوں سے اربوں روپے ہتھیانے کے الزام میں گرفتار ملزم حماد ارشد کو پیش کیا گیا۔

نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اب تک موصول ہونے والی شکایات کے مطابق لوگوں کو پلاٹ خرید کر دینے اور الاٹمنٹ کروانے کا جھانسہ دے کر سترہ ارب روپے تک وصول کر چکا ہے، یہ اسکیم فوج کے شہداء کے لواحقین کو دیئے جانے تھے،عدالت ملزم کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ دے،ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب اب تک ان کے موکل کے خلاف کوئی جرم ثابت نہیں کر سکی،پلاٹ بیچنا خریدنا ان کے موکل کا کاروبار ہے،اس سے کوئی مجرم نہیں بن جاتا،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو دوبارہ چودہ جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔