شاہ رخ خان کے مدمقابل کونسی اداکارائیں پہلی بار ایک ساتھ فلم کرنے جا رہی ہیں؟

اپ ڈیٹ 02 مارچ 2017 04:22am
فائل فوٹو فائل فوٹو

بولی وڈ کی دو نامور حسینائیں پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہونے جارہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق معروف ہدایت کار آنند ایل رائے نے اپنی فلم کیلئے اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کو بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے مد مقابل کاسٹ کر لیا ہے۔

گزشتہ دنوں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ فلم میں کترینہ کی جگہ دیپیکا کو لے لیا گیا ہے لیکن اب ہدایت کار نے دونوں کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بشکریہ فلم فیئر