ایرانی سفیر کی طارق فاطمی سے ملاقات
اسلام آباد:سعودی عرب اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران پاکستان ایک اہم ملک بن کر ابھر رہا ہے۔
تین جنوری کوسعودی وزیر خارجہ کو پاکستان آنا تھا لیکن ان کو ایران کے ساتھ کشیدگی کی وجہ سے دورہ پاکستان ملتوی کرنا پڑا۔پھر سات جنوری کو سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر پاکستان آئے اور پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ اور تین دن بعد دس جنوری کو سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان پاکستان آئے اور سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
آج پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے دفتر خارجہ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے ملاقات کی۔ ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کردارادا کریں گے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔