کل سے صفائی مہم کی قلعی کھولنے کافیصلہ کرلیا،خواجہ اظہار الحسن
کراچی:ایم کیوایم نے سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈترمیمی بل سندھ اسمبلی میں جمع کرادیا،خواجہ اظہارالحسن کہتے ہیں کہ وزیربلدیات سندھ صفائی مہم نہیں مال بناوٴمہم پرلگے ہوئے ہیں۔کل سے کراچی میں جاری حکومتی صفائی مہم کو بے نقاب کریں گے۔
سندھ اسمبلی میں گفتگوکرتے ہوئے خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ صفائی مہم کی آڑمیں کروڑوں روپے ہتھیانے کی سازش ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کل سے صفائی مہم کی قلعی کھولنے کافیصلہ کرلیا۔
خواجہ اظہارالحسن کا کہناتھاکہ سال میں چوتھی بارصفائی مہم شروع ہوئی ہروزیربلدیات فوٹوسیشن کے لیے صفائی مہم شروع کردیتا ہے۔انہوں نے کہا سندھ اسمبلی کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ایم کیوایم ارکان نے سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈترمیمی بل بھی سندھ اسمبلی میں جمع کرادیا۔ترمیمی بل میں بورڈ کا سربراہ وزیراعلیٰ کے بجائے میئرکراچی کوبنانے کی تجویز شامل ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔