صرف 2 اجزاء سے پائیں دانت کے درد سے چھٹکارہ
فائل فوٹودانت کی تکلیف یقیناً ہر کوئی خوف زدہ رہتا ہے۔ دانت میں معمولی سا بھی درد اٹھے تو نہ کھانا کھانے میں کوئی مزہ آتا ہے اور مشروبات بھی دانتوں میں لگنے لگتے ہیں۔
غرض یہ کہ دانت کے درد سے ہر کوئی پریشان رہتا ہے اور اس سے چھٹکارہ پانے کے لیےلوگ نت نئے طریقے اختیار کرتے ہیں یا پھر فوری ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں۔
دانتوں میں درد کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں سے ممکن وجوہات ذیل میں بیان کی جارہی ہیں۔
٭ کھوکلا دانت
٭ ٹوٹا ہوا دانت
٭ پلاک
٭ مسوڑھوں کی سوزش
٭ دانتوں میں کراؤن کا غلط لگ جانا
اگر آپ کے دانت میں اچانک سے درد ہونے لگے تو گھبرانے کی ضرور نہیں ہے۔ آپ اپنے گھر میں ہی دانت کے درد سے وقتی طور پر آرام حاصل کرسکتے ہیں پھر بعد میں معالج کو دیکھا کر علاج کرواسکتے ہیں۔
جیسے ہی دانت کے درد میں شدت ہوتی ہوئی محسوس ہوتو فوران اپنے کچن میں جاکر 'لونگ کا پاؤڈر' اور 'ناریل کا تیل' نکال لائیں۔
دونوں اجزاء کو ½ چائے کا چمچہ لیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔ چونکہ لونگ کے پاؤڈر میں ایوگینول شامل ہوتا ہے جس سے دانت کے درد میں فوری سکون مل جاتا ہے اور ناریل کے تیل میں اینٹی مائیکرو بائیل خصوصیات موجود ہوتی ہیں جس سے دانت میں جلن میں آرام ملتا ہے۔
لونگ کے پاؤڈر اور ناریل کے تیل کو ½ چائے کا چمچہ لے کر اچھی طرح مکس کرکے پیسٹ بنالیں۔ اب کسی برش کی مدد سے یہ پیسٹ اس دانت پر لگالیں جہاں درد محسوس ہورہا ہو۔
بہترین نتائج کے لیے اس عمل کو دن میں 3 بار دہرائیں۔
اگر آپ کے دانت میں بہت زیادہ درد ہوتا ہے اور آپ فوری طور پر ڈینٹسٹ کے پاس نہیں جاسکتے تو اس ٹوٹکے پر عمل کریں۔ اس سے دانت کے درد میں بے حد آرام حاصل ہوگاچونکہ اس میں دونوں قدرتی چیزیں موجود ہیں لہذا اس کے کوئی منفی اثرات نہیں ہوں گے۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لیے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔