انڈوں کو اُبالنے کے بعد اس کا پانی ہرگز ضائع نہیں کریں

شائع 10 مارچ 2017 06:22am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اگر آپ اپنے پودوں کو لمبے زندگی دینا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ آپ کے پیڑ پودوں کو غذائیت ملے  اس کا آسان ترین حل نکل آیاہے جس سے یقیناً اب تک آپ لا علم ہوں گے۔

اگر آپ اپنے پودوں میں انڈے کے چھلکے اورسخت اُبلے ہوئے انڈوں کا ٹھنڈا پانی ڈال دیں تو اس سے آپ کے پودوں کی بہترین نشونما ہوتی ہے۔

 چونکہ انڈوں کے چھلکوں میں بڑی مقدار میں کیلشیم پایا جاتا ہے اور پودوں کے لیے کیلشیم بہترین غذا ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ سخت اُبلے ہوئے انڈوں کا ٹھنڈا پانی بھی آپ کے پودوں کی  نشونما کے لئے بہترین ہے۔

خاص طور پر ٹماٹر، بیگن اور شملہ مرچوں کے پودوں کے لیے سخت اُبلے ہوئے انڈوں کا ٹھنڈا پانی خاطر خواہ نتائج فراہم کرتا ہے۔

سادے پانی کے ذریعے پودوں کو زیادہ مقدار میں کیلشیم حاصل نہیں ہوتا لہٰذا آپ انڈے کے چھلکوں کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح پیس لیں اور پھر اس پاؤڈر کو پودوں کی کھاد میں ملا دیں۔ ایسا کرنے  سے کھاد کو خالص کیلشیم حاصل ہوگا۔

اس کے علاوہ سخت اُبلے ہوئے انڈوں کا ٹھنڈا پانی جن پودوں میں ڈالا جاتا ہے اس میں آنے والے پھل، پھول اور سبزیاں غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے۔