کراچی میں تیزرفتارکوچ الٹ گئی،18 افراد زخمی

شائع 12 جنوری 2016 07:21am

bus-accdent

کراچی کے علاقے موچکو میں تیزرفتارکوچ بے قابو ہوکرالٹ گئی۔حادثے میں اٹھارہ افرادزخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

موچکو کے علاقے میں لکی چڑھائی کے مقام پرتیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ بے قابوہوکرالٹ گئی۔حادثے کے نتیجے میں کوچ میں سوار اٹھارہ افرادزخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔حادثے کا شکارہونے والی کوچ پرائیویٹ کنٹریکٹرکی ملکیت ہے ،جوحب میں واقع نجی کمپنی کے ملازمین کوپک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کرتی ہے۔