وفاقی وزیرمنصوبہ بندی سے نارویجین سفیرکی ملاقات
اسلام آباد:وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال سے نارویجین سفیرکی ملاقات، وفاقی وزیرنے ناروے کے سفیرکو ویژن دوہزارپچیس کے تحت مختلف ترقیاتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ ناروے نے ویژن دوہزارپچیس میں دلچسپی کا اظہارکردیا۔
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ناروے کے سفیرنے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی اوردو طرفہ امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پروفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ ناروے کی پاکستان میں سرمایہ کاری کو قدرکی نگاہ دیکھتے ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین تعلیمی شعبے میں تعاون میں اضافہ ناگزیرہے۔ اعلی تعلیم میں ترقی حکومتی ترجیحات کا اہم نکتہ ہے۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ویژن دوہزارپچیس مستقبل کے چیلینجزکومد نظررکھ کرتیارکیا گیا ہے۔ ویژن دوہزارپچیس زندگی کے ہرشعبے میں ترقی کے لیے رہنما اصول متعین اورروڈ میپ مہیا کرتا ہے۔ نارویجین سفیر نے ویژن دوہزارپچیس میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔