سکھر میں خسرہ میں مبتلا 2 بچے دم توڑ گئے

اپ ڈیٹ 12 جنوری 2016 08:49am

khasra-ho
سکھر:تھر کے بعد سکھر کے علاقے صالح پٹ میں بھی وبائی امراض پھوٹ پڑے، خسرہ میں مبتلا دو بچے دم توڑ گئے۔

تھرپارکر میں وبائی امراض سے بچوں کی بڑی تعداد میں ہلاکت کے بعد سکھر بھی وبائی امراض کی لپیٹ میں آنے لگا،صالح پٹ میں خسرہ سے متاثرہ دو بچے دم توڑ گئے۔

نواحی علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں اور درجنوں بچے خسرہ اور دیگر وبائی امراض میں مبتلا ہو گئے ہیں، مقامی افراد نے حکومت سندھ سے صحت اور صفائی کی بہتر سہولیات فراہم کرنے مطالبہ کیا ہے۔