گرینڈ الائنس کا قیام پیرپگارا کے خلاف سازش ہے،آغا سراج درانی
کراچی:اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے کہاہے کہ گرینڈ الائنس کا قیام پیرپگارا کے خلاف سازش ہے،کچھ مفاد پرست لوگ اپنے مفادات اورمقاصد کے لیے پیرپگارا اوران کی جماعت کواستعمال کررہے ہیں۔
سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آغاسراج درانی کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ہارے ہوئے لوگ اب پیرپگارا اوران کی جماعت کواپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
آغاسراج درانی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ نصرت سحرعباسی نے بیوٹی پارلرکھولنے کا مطالبہ کیا ہے،مردوں کے لیے بیوٹی سیلون کا مشورہ شرجیل میمن نے دیا تھا۔
اس سے قبل اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی سے اٹلی کے قونصل جنرل نے ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔