نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بہن بھائی قتل

شائع 12 جنوری 2016 02:26pm

bhwal

بہاولنگر:بہاولنگر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بہن بھائی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق بہاول نگر کے نواحی گاوٴں روم والی میں چھ نامعلوم افراد نے غلام نبی کے گھر جاکر فائرنگ کردی،جس کی زد میں آکر پینتیس سالہ اصغر بلوچ اور اسکی نوجوان بہن نجمہ بی بی موقع پر دم توڑ گئے،حملہ آور گھر کی تلاشی لینے کے بعد لائسنسی اسلحہ لیکر فرار ہوگئے۔

پولیس نے نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرکے لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال بجھوا دی ہیں۔