سری دیوی میری ماں نہیں،صرف میرے والد کی بیوی ہیں،ارجن کپور
ممبئی:بولی وڈ کے موجودہ دور کے سُپر اسٹاراور نوجوانوں کے آئیڈیل اداکار ارجن کپور نے ہفتے کی شام سوشل میڈیا پراپنی والدہ مونا کپورکی پانچویں برسی پر بچپن کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی۔
بولی وڈ ببل کے مطابق مونا کپور 2012 میں کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو کر ہمیشہ کیلئے اس دنیا سے چلی گئی تھیں،ارجن اپنی ماں کے کافی قریب تھے اور انہوں نے اپنے دکھ کا اظہار سوشل میڈیا پر کیا۔
اداکار نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ،ان کی والدہ اور ان کی بہن انشولا نظر آرہی ہیں ،انہوں نے لکھا کہ "لوٹ آؤ نہ پلیز"۔
Come back na, Please... pic.twitter.com/tqUnAnz927
— Arjun Kapoor (@arjunk26) March 25, 2017
گزشتہ کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو کے دوران ارجن کا کہنا تھا کہ میری ماں میری بہترین دوست تھیں میں انہیں بہت یاد کرتا ہوں۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ایک بار ارجن نے بھارتی رئیلٹی شو کافی ود کرن میں رنویر سنگھ کے ساتھ شرکت کی جہاں ایک سیگمنٹ کے دوران رنویر نے اپنی گرل فرینڈ دیپیکا پڈوکون اور ارجن نے اپنی سوتیلی ماں مشہور اداکارہ سری دیوی کے بارے میں باتیں کیں۔
اس انٹرویو کے دوران ارجن نے پہلی بار اپنے اور اپنی سوتیلی والدہ کے درمیان رشتے کے بارے میں بات کی ،انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جب میرے والد بونی کپور نے سری دیوی سے شادی کی میری ماں کو بہت دکھ پہنچا تھا ،انہوں نے کہا کہ وہ سری دیوی کی عزت کرتے ہیں لیکن وہ ہمیشہ ان کے والد کی دوسری بیوی ہی رہیں گی،میرا اور سری دیوی کا رشتہ کبھی نارمل نہیں ہو سکتا،اس کے علاوہ وہ اپنی دونوں سوتیلی بہنوں جھانوی اور خوشی کپور کے ساتھ بھی دوری بنائے رکھتے ہیں۔
انہوں نے شوکے دوران مزید کہا کہ ہماری فیملی ایک عام فیملی کی طرح نہیں ہے،لیکن ہم سب ایک دوسرے کے مخالف بھی نہیں ہیں ،دوسری جانب بونی کپور اس بات پر زور دیتے ہیں کہ سری دیوی خیال کرنے والی ماں ہیں اور وہ ان کے دونوں بچوں ارجن اور انشولا کا بے حد خیال رکھتی ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔