صرف ایک سبزی سے پتلے اور بےجان بالوں کو خوبصورت بنائیں

شائع 27 مارچ 2017 08:41am
فائل فوٹو فائل فوٹو

پتلے بال آپ کی شخصیت میں نکھار پیدا کرنے کے بجائے اس کو دیدہ زیب بنانے میں ناکام ہوجاتے ہیں۔ پتلے بالوں میں نہ ہیر اسٹائلنگ ہوسکتی ہے اور نہ ہی کوئی ہیر کٹ ان بالوں میں اچھا لگتا ہے۔

ذہنی دباؤ، غیر معیاری ہیر پروڈکٹس، ضرور ت سے زیادہ بال دھونے سے آپ کے بال پتلے ہوتے چلے جاتے ہیں۔

ذیل میں چند قدرتی ٹوٹکے بیان کیے جارہے ہیں، جن کے ذریعے آپ اپنے بالوں کو پھر سے گھنا اور مضبوط بناسکتے ہیں۔

انڈہ

Image result for eggs in bowls

انڈے چونکہ پروٹین سے مالامال ہوتے ہیں لہذا اس سے بہت کم وقت میں بال گھنے اور مضبوط ہوجاتے ہیں۔ اپنے بالوں کے حساب سے انڈوں کو لے کر اچھی طرح پھینٹ پھر گیلے بال کرکے جڑوں میں انڈہ لگاکر مساج کریں۔ پھر 30 منٹ بعد اپنے بالوں کو دھو لیں۔

ایواکاڈو

Image result for mashed avocado

ایواکاڈو میں وٹامن ای موجود ہوتا ہے جوکہ بالوں کو لمبا کرنے میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔ ایک پیالے میں 1  عدد ایواکاڈو میں ایک کچلا ہوا کیلا اور 1 کھانے کا چمچہ زیتون کا تیل شامل کرکے گاڑھا پیسٹ بنا لیں۔پھر اس پیسٹ کو بالوں کی جڑوں میں لگاکر مساج کریں اور 30 منٹ بعد بالوں کو دھولیں۔

پیاز

Image result for onion paste for hair

پیاز بھی بالوں کے لیے بے حد مفید ہے۔ پیاز میں سلفر بڑی تعداد میں موجود ہوتا ہے اور یہ بالوں کو گرنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ بالوں کی جڑوں میں کچی پیاز کا مساج کریں اور 30 منٹ بعد بالوں کو دھولیں،خیال رہے کہ بالوں کو شیمپو سے اچھی طرح دھوئیں۔

زیتون کا تیل

Image result for olive oil

زیتون کا تیل آپ کے بالوں کی جڑوں کو مضبوط بنانےمیں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ زیتون کے تیل کا بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح مساج کریں۔ پھر 30 یا 45 منٹ چھوڑ دیں یا پوری رات کے لیے چھوڑ دیں۔ پھر شیمپو سے بالوں کودھو لیں۔

ناریل کا تیل

Image result for coconut oil

اوپر دیئے گئے طریقوں پر عمل کرکے  جب آپ کے نئے بال آجائیں تو ان بالوں کا خیال رکھنے کے لیے نیم گرم ناریل کے تیل کا سر پر مساج کریں اور 30 منٹ تک لگا رہنے دیں۔ پھر اپنے بالوں کو شیمپو سے دھولیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لیے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔