امریکی باکس آفس پر شہزادی کا راج

شائع 28 مارچ 2017 06:24am

emma

لاس اینجلس: ہالی وڈ مووی'بیوٹی اینڈ دی بیسٹ' امریکی باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے،فلم8 کروڑ83 لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے لگاتار دوسرے ہفتے بھی سر فہرست رہی۔

امریکی سینما گھروں میں شہزادی کی کہانی بڑے پردے پر راج کررہی ہے ،فلم کی کہانی محل میں رہنے والے مونسٹر اور شہزادی کے گرد گھومتی ہے جو ایک دوسرے سےمحبت کرتے ہیں،  فلم میں  مرکزی کردار ایما واٹسن  اور ڈین اسٹیون نے ادا کیا ہے۔

جبکہ دوسرا نمبر حاصل کیا ہے' پاور رینجرز' نے جس نے4کروڑ5 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ہے،تیسری پوزیشن 'کانگ: اسکل آئی لینڈ' نے 1 کروڑ 44 لاکھ ڈالر حاصل کرکے اپنے نام کی۔