میکال ذوالفقار کی اہلیہ سے علیحدگی کیوں ہوئی؟وجہ سامنے آگئی

شائع 03 اپريل 2017 06:54am

mikaal1

پاکستان کے معروف اداکار اور ماڈل میکال ذوالفقار  نے گزشتہ ماہ کے آخر میں سوشل میڈیا پر اہلیہ کے ساتھ علیحدگی کا اعلان کیا تھا لیکن اس علیحدگی کے پیچھے کیا وجہ تھی یہ بتانے سے گریز کیا تھا۔

لیکن اب ایک انٹرویو کے دوران میکال نے اپنی 6 سالہ  خوشگوار شادی  کے اختتام کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ  ان کی اہلیہ سارہ شوبز میں قسمت آزمانے کا ارادہ رکھتی تھیں  ،جبکہ میکال نہیں چاہتے تھے ان کی بیوی شوبز میں آئے۔

انہوں نے کہا کہ  میں نے اپنی بیوی کو  ماڈرن لباس پہننے سے منع کیا  تھا ،جبکہ انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ  وہ اب بھی اپنی بیوی سے محبت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سارہ  ان دنوں مختلف ڈراموں میں کام کررہی ہیں ،اس کے علاوہ وہ میک اپ آرٹسٹ اور  ڈیزائنر بھی ہیں،انہوں نے   سائیکالوجی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔

جبکہ میکال ذوالفقار  ڈراموں میں شہرت حاصل کرنے کے بعد  پروڈکشن کی طرف آگئے ہیں  اور  ان کے پروڈکشن ہاؤس میں  بہت سے ڈرامے زیر تکمیل ہیں۔

miakal-2

thanks to:http://dramaonline.com

یہ بھی پڑھیئے: میکال  ذوالفقار نے اہلیہ کے ساتھ علیحدگی کا اعلان کردیا