چاکلیٹ کے شوقین افراد اب انتظار فرمائیں
کیا آپ بھی چاکلیٹ کے شوقین ہیں اور آپ کو ہمیشہ اسے کھانے کی خواہش مند رہتے ہے؟ اور آپ لاکھ کوششوں کے باوجود خود کو روک نہیں پاتے تو اب آپ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
سائنسدانوں نے ایک ایسا نیا طریقہ ایجاد کیا ہے جس سے آپ میں چاکلیٹ کھانے کی چاہ کم ہو جائے گی۔
یہ نیا طریقہ آپ کو چاکلیٹ کھانے سے روک سکتا ہے، چاکلیٹ خریدنے کے لئے آپ کو 25 سیکنڈ انتظار کرنا پڑے گا۔
سائنسدانوں نے ایک ایسی انوکھی مشین ایجاد کی ہے جو آپ کو 25 سیکنڈ تک چاکلیٹ کھانے سے روکنے اور کوئی فائدہ مند چیز کھانے پر آمادہ کرے گی۔
اس امریکی وینڈنگ مشین میں ایک کاؤنٹ ڈاؤن ٹائمر نصب کیا گیا ہے جو کہ چاکلیٹ خریدنے والے لوگوں کو 25 سیکنڈ کا انتظار کروانے کے بعد چاکلیٹ فراہم کرے گی۔
"بریڈایپلہنس" جنھوں نے یہ ریسیرچ کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ چونکہ انسان کی فطرت ہے کہ کسی چیز کا زیادہ انتظار اس چیز کی خواہش کو ختم کر دیتا ہے تو وہ خریدار اپنے دل کو کوئی دوسری چیز کھانے کے لئے منا لیتا ہے اور اس طرح آپ اپنے آپ کو صرف25سیکنڈ کہ انتظارسے چاکلیٹ کھانے سے بچا سکتے ہیں۔
http://www.hindustantimes.com :بشکریہ

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔