ریحام خان اپنی سالگرہ بنی گالہ میں منائیں گی

اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور معروف صحافی ریحام خان آج اپنی 44ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔
مقامی ویب سائٹ کے مطابق ریحام خان اپنی سالگرہ کے موقع پر بنی گالہ میں یتیم اور بے سہارا بچوں کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ اسکول کا افتتاح کریں گی اور بچوں کے ساتھ سالگرہ کاکیک کاٹیں گی۔
اس اسکول میں ریحام خان فاؤنڈیشن کے تعاون سے غریب بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی،اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل بنی گالہ نمبردار جمیل کھوکھر کی جانب سے ریحام کی سالگرہ پر شاندار تقریب کا اہتمام کیاگیا۔
ریحام تقریب میں موجود حاضرین سے خطاب بھی کریں گی جس میں اہم اعلان متوقع ہے اور غریب بچوں میں اپنی فلاحی تنظیم کی جانب سے تحائف بھی تقسیم کریں گی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔