یہ کار آمد' ٹرکس' والدین کی زندگی آسان بنا سکتی ہیں
اکثر گھر میں موجود چھوٹی اور بے کار نظر آنے والی اشیاءبہت کار آمد ہوتی ہیں ،ان چیزوں سے آپ زندگی کو اور زیادہ آسان بناسکتے ہیں۔
مثال کے طور پر بچے اپنے کھلونوں سے کھیلتے ہوئے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں لیکن جلد ہی وہ ایک ہی طرح کے کھلونوں سے کھیل کھیل کر بور ہوجاتے ہیں ،بچوں کے وہ کھلونے جن میں میوزک کا آپشن دیا گیا ہوتا ہے اس کی آواز کم یا زیادہ کرنے کیلئے کچھ بھی موجود نہیں ہوتا ،نیچے دی گئی ویڈیو میں آپ کے اس مسئلے کا حل موجود ہے ،اور اسے دیکھ کر یقیناً بچے بھی بے حد خوش ہوں گے۔
اسی طرح اکثر شیمپو یا ہینڈ واش کی بوتل سے محلول نکالتے وقت ضرورت سے زیادہ نکل آتا ہے جس سے اس کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہوتا ہےلہٰذا گھر میں موجود پرانے ہئیر بینڈ کے ذریعے آپ اس مسئلے سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔
نیچے دی گئی ویڈیو میں یہ اور اسی طرح کی چھوٹی چھوٹی ٹرکس پیش کی گئی ہیں جن کے ذریعے آپ اپنی زندگی کو مزید آسان بنا سکتے ہیں۔
ویڈیو دیکھئے

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔