شاہ رخ خان کا اگلا تصادم اکشے کمار سے
فائل فوٹورواں برس جنوری میں شاہ رخ خان کی فلم رئیس اور ہریتک روشن کی فلم کابل کے درمیان ہونے والاتصادم سال کا سب سے بڑا تصادم تصور کیا جا رہا تھا۔ لیکن شاہ رخ خان ایک بار پھر تصادم کیلئے تیار ہیں اور اس بار ان کے مقابل ہوں گے اکشے کمار۔
امتیاز علی کی اس فلم(جس کا نام ابھی تک سامنے نہیں آسکا) میں مرکزی کردار شاہ رخ خان اور انوشکا شرما ادا کر رہے ہیں اور یہ بھارت کے یوم آزادی پر ریلیز کی جائے گی۔ اس ہی دن اکشے کمار کی فلم ٹوائلٹ : ایک پریم کتھا بھی ریلیز کی جائے گی۔
تاہم رپورٹ کے مطابق دونوں اداکار فلموں کے اس تصادم سے فکرمند نہیں کیوں کہ ان کے درمیان اسکرین کی کوئی ٹسل موجود نہیں۔
فلم ڈسٹریبیوٹر راجیش ٹھاڈانی کا کہنا تھاکہ دونوں فلمیں بڑی ہیں لہٰذا دونوں برابر تعداد میں اسکرین حاصل کرنے کیلئے کوشش کریں گی۔ دونوں ایک ہی روز ریلیز ہو رہی ہیں لیکن سب اس بات پر منحصر ہے کہ ریلیز سے تھوڑا پہلے کونسی فلم زیادہ تجسس پیدا کرتی ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان اور اکشےکمار اس تصادم کو لے کر فکر مند نہیں۔ ٹوائلٹ کا انحصار اس کے موضوع پر ہے ،جس میں محض ایک بڑا نام یعنی اکشے کمار ہیں۔ جبکہ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی فلم ایک سیاح اور گائیڈ کے درمیان لو اسٹوری پر مبنی ہے جو امتیاز علی کے مخصوص انداز کی کمرشل فلم لگتی ہے۔
misskyra.comبشکریہ
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔