حکمران مودی کواپنا دوست سمجھتے ہیں،سراج الحق
لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملک میں کرپشن کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا،کہتے ہیں حکمران نریندر مودی کو اپنا دوست اور مدارس کو اپنے لئے خطرہ سمجھتے ہیں۔
لاہور میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ملک میں لبرل اور اسلامی سوچ والوں کے درمیان مقابلہ ہے،پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا مگر وزیراعظم کہتے ہیں کہ ملک میں لبرل نظام قائم کرکے رہیں گے۔
سراج الحق نے ملک میں کرپٹ عناصر کے خلاف دینی جماعتوں پر مشتمل تحریک چلانے کا اعلان بھی کیا۔ان کا کہنا تھا کہ حکمران نریندر مودی کو اپنا دوست اور مدارس کو اپنے لئے خطرہ سمجھتے ہیں،موجود حالات میں ہمیں ایٹم بم سے زیادہ ملک میں اتحاد کی ضرورت ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔