کراچی:پولیس کی کارروائی،پانچ ملزمان گرفتار
کراچی:کراچی میں گارڈن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے چوری شدہ مصالحہ جات کی بوریاں برآمد کرلیں، مصالحے چوری کرنے میں ملوث پانچ ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
کراچی میں اے ایس پی شہلا قریشی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ لیاری گینگ وار کے لوگ کراچی سے ایکسپورٹ کئے جانے والے مصالحہ جات اور دیگر سامان کے کنٹینر میں لوٹ مار کرکے کروڑوں روپے مالیت کا سامان چھین لیا کرتے تھے جس کو مارکیٹ میں سستے داموں فروخت کیا جاتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ برآمد کی جانے والی بوریوں میں مختلف اقسام کے مصالحہ جات شامل ہیں، جبکہ کارروائی کے دوران گینگ وارکے پانچ ملزمان بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں کروڑوں روپے مالیت کی چوری کے متعدد مقدمات درج ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔