شاہ رخ،انوشکا کی ایک ساتھ نئی تصاویر نے میڈیا پر دھوم مچادی
ممبئی:بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور اداکارہ انوشکا شرما ان دنوں ہدایت کار امتیاز علی کی نئی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں پنجاب میں موجود ہیں ،فلم کا نام ابھی تک منظر عام پر نہیں آیاہے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق گزشتہ2روز قبل شاہ رخ کی پنجاب کے دورے کے دوران لی گئیں تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جنہوں نے خان کی ماضی کی سپر ہٹ فلم'دل والے دلہنیا لے جائیں گے'کی یاد دلادی تھی۔
یہ بھی پڑھیئے: کیا شاہ رخ ایک بار پھر' راج' بننے کی تیاریوں میں ہیں؟
اور اب دونوں اداکاروں کی نئی تصاویر سامنے آئی ہیں جس میں خان سکھ کے روپ میں نظر آرہے ہیں اور انوشکا پنجابی لڑکی بنی ہوئی ہیں ،ان دونوں نے یہ روپ ایک گانے کی شوٹنگ کیلئے اختیار کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شاہ رخ نے کبھی سکھ کا کردار ادا نہیں کیا ، اس روپ میں وہ بے حد پُرکشش لگ رہے ہیں ،جبکہ ہدایت کار نے پنجاب کی قدرتی خوبصورتی کو بہت اچھے انداز میں فلمایا ہے ۔
امتیاز علی کا شمار بولی وڈ کے بڑے اور باصلاحیت ہدایت کاروں میں ہوتا ہے ،یہ پہلی بار ہے جب امتیاز اور شاہ رخ ایک ساتھ کام کررہے ہیں ،اس سے قبل امتیاز علی 'جب وی میٹ'،'تماشہ'،اور 'ہائی وے'جیسی کامیاب فلموں کی ہدایت کاری دے چکے ہیں۔
تصاویر دیکھئے




















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔