پشاوراورگردونوح میں زلزلے کے جھٹکے

شائع 14 جنوری 2016 05:18am

earth10000000

پشاور:پشاور کے علاقے میں بٹگرام اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت پانچ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق بٹگرام اور گردونواح میں رات گئے زلزلے کے ہلکے جھٹکے کے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلہ تیرہ کلومیٹر گہرائی میں آیا۔

زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا،زلزلے سے شدید خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

واضح رہے کہ بدھ کی رات پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، صوابی، سوات ،دیر سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس کی شدت چار اعشاریہ نو ریکارڈ کی گئی تھی۔