پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند
لاہور:اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھاگئی، حد نگاہ صفر ہونے پر لاہور سے اسلام آباد تک موٹروے کو ٹریفک کیلئے بندکردیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں سمیت پنجاب بھر کے میدانی علاقوں میں شدید دھندچھا گئی۔
ترجمان موٹروے کی ہدایت کے مطابق دھند کے باعث دوران سفر تیز رفتاری سے گریزکریں، شہریوں سے درخواست ہے کہ غیر ضروری سفرسے بھی گریزکریں۔
موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ڈرائیور سفر کے دوران فوگ لائٹس کا بھی استعمال کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ایک سو تیس پر رابطہ کریں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔