بیس منٹ یہ ماسک بالوں پر لگائیں نتائج سے آپ بھی حیران رہ جائیں گے

شائع 06 اپريل 2017 10:56am

HEALTHYHAIRWEB

ہرلڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے بال خوبصورت نظر آئیں اور دیکھنے والے تعریف کیے بغیر نہ رہیں۔ اکثر اوقات وہ لڑکیاں جن کے بال اچھے نہیں ہوتے احساسِ کمتری کا شکار ہو جاتی ہیں، لیکن اب ان کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم آپکو بتائیں گے کچھ ٹوٹکے جن پر عمل کر کے آپ صرف چند منٹوں میں اپنے بالوں کو چمکدار بنا سکتی ہیں۔

یہ ٹوٹکے آپ کے بالوں کے لیے انتہائی فائدے مند ثابت ہوں گے۔

 ایواکاڈو ماسک

ایواکاڈو پھل نہ صرف کھانے میں لذیذ لگتا ہے بلکہ یہ بالوں کے لئے بھی بہت مفید ہے،اگر اس کا ماسک بنا کر بالوں پر لگایا جائے تو بال مضبوط ہو جاتے ہیں۔ایواکاڈو ماسک بنانے کے لیے آپ کو یہ اجزاء درکار ہوں گے۔

ایواکاڈو: ایک عدد

زیتون کا تیل: ایک چائے کا چمچ

شہد: ایک چائے کا چمچ

انڈا ایک: عدد

ان تمام اجزاء کو ملا کر پیسٹ بنا لیں،اور اچھی طرح سے بالوں میں لگائیں۔بیس منٹ بعد بالوں کو نیم گرم پانی سے دھو لیں۔اس کے استعمال سے آپ کے بال صحت مند اور توانا ہو جائیں گے۔

ایلوویرا ماسک

ایلیوویرا اپنی بےشمار خصوصیات کی وجہ سے بہت اہمیت رکھتا ہے،یہ جلد،بالوں اور دوسری بیماریوں کے علاج میں بھی بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔ایلوویرا  کا استعمال بالوں کو لمبا،گھنا اور چمکدار بناتا ہے۔ایلوویرا ماسک بنانے کے لئے یہ اجزاء درکار ہوں گے۔

ایلوویرا: ایک پتہ

بادام کا تیل: ایک چائے کا چمچ

ایلوویرا کے پتے کو کاٹ کر چوپ کر لیں اور اس میں بادام کا تیل ملا کر مسکچر بنا لیں اور بالوں پر لگا کر شاور کیپ پہن لیں۔بیس منٹ بعد بالوں کو اچھی طرح دھولیں۔

کیلے کا ماسک

کیلا غذائیت سے بھرپور پھل ہے جس کے بےشمار فوائد ہیں، اس پھل میں وافر مقدار میں پروٹین اور وٹامن موجود ہوتے ہیں ساتھ ہی یہ بالوں کے لئے بھی بہت فائدےمند ہے اور سر کی خشکی دور کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔کیلے کا ماسک بنانے کے لیے یہ اجزاء درکار ہیں۔

کیلا:ایک عدد

شہد:ایک چائے کاچمچ

ان دونوں کو اچھی طرح سے پیس کر لیں اور اس پیسٹ کو بالوں پر بیس منٹ تک لگائیں اور پھر نیم گرم پانی سے اچھی طرح دھولیں،اس کے استعمال سے آپ کہ سر سے خشکی کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

ہر ہفتے ان ماسک کے استعمال سے آپ کے بالوں میں واضح تبدیلی نظر آئے گی اور آپ خود حیرآن رہ جائیں گے۔