عرفان خان اور صبا قمر کی فلم'ہندی میڈیئم' کا دلچسپ ٹریلر جاری
فائل فوٹوعرفان خان اپنے مداحوں کو حیران کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوئے ہیں۔ ماضی میں تواتر کے ساتھ بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد ایک بار پھر بڑی اسکرین پر کمال کرنے آرہے ہیں۔
ساکیٹ چوہدری کی زیر ہدایت بننے والی فلم ہندی میڈیم کا دلچسپ ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔ فلم میں عرفان خان کے ساتھ صبا قمر نظر آئیں گی۔
فلم ہندی میڈیئم میں کی کہانی ایک شادی شدہ جوڑے(عرفان خان اور صبا قمر)کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بیٹی کو بہترین تعلیم دلوانے کیلئے جدو جہد کرتے ہیں۔
عرفان خان نے ایک عام آدمی کا کردار ادا کیا ہے جو انگریزی نہیں بول سکتا ہے۔
فلم کا موضوع ایک ایسے مسئلے کو بنایا گیا ہے جس کا شکار تقریباً تمام والدین ہیں۔ جو اس بات سے فکرمند ہیں کہ معاشرے میں صرف انگریزی بولنے والے کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
فلم نمائش کیلئے 12مئی کو پیش کی جائے گی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔