کراچی :شارع فیصل پرگاڑیوں میں لگی آگ پر قابوپالیا گیا
کراچی میں شارع فیصل پرایف ٹی سی پلازہ کے قریب گاڑیوں میں لگی آگ پرقابو پالیاگیا،ایک درجن کے قریب گاڑیاں جل کرخاکسترہوگئیں ۔
ایف ٹی سی پلازہ کے قریب واقع کمپاونڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے کمپاونڈ میں کھڑی نوگاڑیوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا آگ کی اطلاع پرفائربریگیڈ طلب کیا جس نے آدھے گھنٹے بعد آگ پرقابوپالیا۔
کمپاونڈ کے مالک کا کہنا تھا کہ وہ حادثات کا شکارگاڑیوں کی خریدوفروخت کا کام کرتے ہیں جبکہ نجی انشورنس کمپنی کی گاڑیاں بھی کھڑی تھیں آتشزدگی اورامدادی کارروائیوں کے باعث شارع فیصل پرٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق کمپاونڈ سے ملحقہ حصے میں جھاڑیوں میں آتشزدگی کے باعث واقعہ رونما ہوا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔