نامعلوم کار سوار نے پولیو ورکر کو تشدد کا نشانہ بنادیا
فیصل آباد:فیصل آباد میں نامعلوم کار سوار نے پولیو ورکر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔واقعے کے خلاف پولیو ورکرز نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور روڈ کو بلاک کرکے شدید نعرے بازی کی۔
فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں علی ماجد نامی پولیو ورکر کو نامعلوم کار سوار نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ جس پر پولیو ورکرز نے جمع ہو کرواقعہ کے خلاف احتجاج بھی کیا اور نڑوالا روڈ بلاک کردی۔ پولیو ورکر علی ماجد کا کہنا ہے کہ وہ بچوں کو قطرے پلانے میں مصروف تھا کہ اس کے قریب ایک کار آکر روکی اور اس میں سوار نامعلوم شخص نے اسے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل پولیوورکرز سے مزاکرات کیے اور تشدد کرنے والے شخص کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ جس کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔