Aaj News

ہفتہ, مئ 11, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

عمران طاہر اور تبریز شمسی کا وکٹ لینے کا جشن وائرل

اپ ڈیٹ 28 جنوری 2019 07:18am

Untitled-1

جوہانسبرگ: چوتھے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر کا وکٹ لینے کا جشن سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف چوتھے ون ڈے میں جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر نے پاکستانی اوپنر فخر زمان کو آﺅٹ کرکے منفرد انداز میں جشن منایا۔

عمران طاہر نے وکٹ لینے کے بعد جوتا اتار کر فون کرنے کے اسٹائل میں کان سے لگایا اور پویلئن میں بیٹھے ان کے ساتھی اسپنر تبریز شمسی نے بھی جوتا کان سے لگا کر ان کا فون رسیو کرنے کا اشارہ دیا۔

عمران طاہر کا جشن منانے کا یہ انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے اور صارفین اس پر طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں۔

جوہانسبرگ میں بریسٹ کینسر کی آگاہی کے سلسلے میں گلابی وردی میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی ٹیم 41 اوورز میں 164 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

ہدف کے تعاقب میں امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا پراعتماد انداز میں آغاز کیا اور پہلی وکٹ پر 70 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد فخر زمان 7 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنا کرعمران طاہر کا شکار بن گئے۔

امام الحق اور بابر اعظم نے دوسری وکٹ کے لیے 94 رنز جوڑے اور اس دوران امام الحق نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 5 ویں نصف سنچری بھی مکمل کی۔

وہ 71 رنز بنا کر وننگ شاٹ مارنے کی کوشش کرتے ہوئے آﺅٹ ہوئے۔ رضوان اور بابر اعظم نے ٹیم کو جیت دلائی، بابر 41 اور رضوان 4 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے ۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے نسلی پرستانہ جملوں پر کارروائی کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد پر 4 میچز کی پابندی عائد کردی گئی ہے، جس کے باعث شعیب ملک ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

سرفراز احمد کی جگہ ٹیم میں محمد رضوان کو شامل کیا گیا ہے، جب کہ حسن علی کی جگہ عثمان خان شنواری گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ ہیں۔

جوہانسبرگ میں یہ سالانہ پنک ڈے میچ تھا، گزشتہ 6 سال سے کینسر کے مریضوں کیلئے فنڈز جمع کرنے کی خاطر میزبان کرکٹرز گلابی کٹ پہن کر میدان میں اترتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div