Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

چاند چیختی چلاتی ’رومانٹک‘ مچھلیاں زمین پر لے آیا

'یہ بالکل قیامت کے بعد کا منظر لگ رہا تھا'
شائع 23 اپريل 2024 07:11pm

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحلوں پر آدھی رات کو لاکھوں چیختی چلاتی مچھلیوں کا ڈھیر لگ گیا، مچھلیوں کے اس ہجوم اور شور کو دیکھ کر آس پاس کے رہائشیوں میں پریشانی دوڑ گئی۔

اس حوالے سے ایک شہری نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہزاروں مچھلیاں بے ہنگم انداز میں شور مچا رہی تھیں، یہ بالکل قیامت کے بعد کا منظر لگ رہا تھا۔

تاہم، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مچھلیوں کا یہ برتاؤ دراصل ان کے ملن کی ایک رسم سے جڑا ہے جو نئے چاند کے دوران رونما ہوتا ہے اور اکثر دیکھا جاتا ہے۔

اڑنے والی مچھلیاں، سائنسدان کے ہوش اڑ گئے

بی بی سی نے رپورٹ کیا کہ اس عمل کے دوران کتنی مچھلیوں کو جنم دیا گیا اس کے کوئی اعداد و شمار موجود نہیں ہیں اور پیدائش کے بعد مچھلیوں کو کس طرح محفوظ کیا جاتا ہے اس کے بہت کم ثبوت موجود ہیں، لیکن تعداد بتاتی ہے کہ ان کی آبادی کم ہو رہی ہے۔

آگ میں زندہ رہنے والی مچھلیاں۔۔۔ آتش فشاں کے لاوے میں خدا کی قدرت

کیلیفورنیا ڈیپارٹمنٹ آف فش اینڈ وائلڈ لائف کی سینئر ماحولیاتی سائنس دان ڈیانا پورزیو نے کہا کہ ’مقامی ارتکاز کے باوجود، کیلیفورنیا میں گرونین مچھلیاں اب کثرت سے نہیں پائی جا رہیں‘۔

مچھلیوں کی اس قسم کو ”گرونین گریٹرز“ کہا جاتا ہے جو نئے چاند کے دوران ساحل پر ابل پڑتی ہیں اور اپنی نسل میں اضافے کی کوشش کرتی ہیں۔

full moon

Fish Orgy

Noisy Fishes

Grunion Greeters

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div