Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سوشل میڈیا کے ذریعے کروڑوں روپے کمانے والے ستارے

شائع 03 نومبر 2018 06:50am

mix

بھارت کا شمار دنیا کے 3 سب سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے، معروف شخصیات ہوں یا ہو کوئی برانڈ سب کچھ سوشل میڈیا پر باآسانی میسر ہوتا ہے۔ یہ بات تو آپ کو بھی معلوم ہوگی کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا میں بے حد طاقت ہے اور یہ کسی بھی شخص کو راتوں رات کروڑ پتی بنا سکتا ہے۔

آج ہم آپ کو بھارت سے تعلق رکھنے والی ان 7 معروف شخصیات کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو محض ایک پوسٹ سے کروڑوں روپے ہتھیا لیتے ہیں۔ کون سی شخصیت ایک پوسٹ کے ذریعے کتنا کماتی ہے ذیل میں ملاحظہ کریں۔

ویرات کوہلی

Image result for virat kohli

بھارتی کپتان اور دنیا کے نمبر ون بلے باز ویرات کوہلی کے مداحوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، ان کے انسٹاگرام لائکس کچھ ہی گھنٹوں میں ملینز تک پہنچ جاتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز کی تعداد اچھی خاصی ہے اور اس میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ وہ محض ایک پوسٹ کے ذریعے 3 اعشاریہ 2 کروڑ بھارتی روپے کما لیتے ہیں۔

نیہا دھوپیا

Image result for neha dhupia

نیہا دھوپیا ایک بار پھر خبروں کی سرخیوں میں اس وقت داخل ہوئیں جب انہوں نے انگد بیدی سے شادی کی اور شادی کے محض 3 ماہ بعد ہی 6 ماہ کا حمل ظاہر کیا۔ ان کی ہر ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر 1 سے 5 لاکھ کمائی کی۔

شاہد کپور

Image result for shahid kapoor

شاہد کپور ہمیشہ سے ہی بھارتی فلم انڈسٹری کے پُرکشش اداکار رہے ہیں، حال ہی میں انہیں فلم 'پدماوت' میں دم دار اداکاری پر خوب سراہا گیا۔ ان کے حوالے سے یہ خبریں ہیں کہ وہ ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے 10 سے 12 لاکھ روپے کمالیتے ہیں۔

یووراج سنگھ

Image result for yuvi

پاکستان ہو یا بھارت دونوں ہی ممالک میں کرکٹرز کسی فلمی سپر اسٹار سے کم حیثیت نہیں رکھتے، آپ اس بات سے اندازہ لگاسکتے ہیں کہ کئی کرکٹرز کی کمائی بولی وڈ اداکاروں سے بھی زیادہ ہے۔ بھارتی آل راؤنڈر یووراج سنگھ بھی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے 1 سے 5 لاکھ تک کمالیتے ہیں۔

پریا پرکاش واریئر

Image result for priya prakash varrier

محض ایک رات میں انٹرنیٹ سینسیشن بن جانے والی پریا پرکاش واریئر بھی سوشل میڈیا پر خوب پیسا بٹور رہی ہیں، ان کی ڈیبیو فلم 'اورو ادار لَو' کا لَو سین سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا اور اسی وجہ سے محض 2 سے 3 روز میں ان کے فالوورز کی تعداد 5 ملین سے تجاوز کرگئی۔ پریا بھی اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے 8 لاکھ روپے بٹور لیتی ہیں۔

سوناکشی سنہا

Image result for sonakshi sinha

بولی وڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا بھی سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہیں، وہ بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے خطیر رقم کما لیتی ہیں۔ ان کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ 4 سے 5 لاکھ روپے کمالیتی ہے۔

پریانکا چوپڑا

Image result for priyanka chopra

پریانکا چوپڑا نہ صرف بولی وڈ بلکہ ہولی وڈ میں بھی یکساں شہرت رکھتی ہیں، انہیں اپنے لاجواب کام کے باعث خوب پذیرائی ملتی ہے۔ پریانکا بھی اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ سے 10 سے 12 لاکھ روپے باآسانی کما لیتی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div