Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے ردوبدل کا فیصلہ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کے تناظر میں اوگرا نے سفارشات تیار کرلیں
اپ ڈیٹ 26 اپريل 2024 09:02am
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتوں میں 8 روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے یکم سے 15 مئی 2024 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے جائزے میں پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 88 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 03 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اپنی سفارشات 30 اپریل 2024 کو فنانس ڈویژن کو پیش کرے گی۔

قیمت میں کمی کی صورت میں پیٹرول کی قیمت 293.94 روپے کے بجائے 289.06 روپے فی لیٹر ہوجائے گی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 290.38 روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 283.01 روپے فی لیٹر متوقع ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت 193.08 روپے سے کم ہوکر 185.05 روپے فی لیٹر اور ایل ڈی او کی قیمت 174.34 روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 168.97 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ حکومت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی (پی ایل) وصول کر رہی ہے لیکن جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) صفر پر رکھا گیا ہے۔ پیٹرول پر پریمیم ریٹ کم ہو کر 9.60 ڈالر فی بیرل رہ گیا ہے اور ایچ ایس ڈی کے لئے 6.50 ڈالر فی بیرل پر برقرار ہے۔

economic crisis

petroleum prices

Special Investment Facilitation Council (SIFC)

Energy Prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div