بھارت ، پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں، صحافی بھی کود پڑے

ویب ڈیسک |


بھارت ، پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں، صحافی بھی کود پڑے

نئی دہلی :اڑی حملے کے بعد انتہا پسند جماعت نے  پاکستانی فنکاروں کو اڑتالیس گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کی دھمکی دے دی ، جبکہ بھارتی صحافی سومیہ دپتہ نے  اداکار فواد خان کو خط میں اپنی تنگ نظری کا اظہارکردیا۔

بھارت پاکستان کا  کچھ نہ بگاڑ سکا تو کھل کراپنی تنگ دلی ظاہر کرنے لگا ہے۔ اوراب پاکستانی فنکاروں کو بھی نشانہ بنایا جانے لگا ہے۔مہاراشٹرکی انتہا پسند جماعت مہاراشٹر نونیرمان سینا نے پاکستانی فنکاروں کو اڑتالیس گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنے کی دھمکی دے دی اور کہا کہ  اگر پاکستانی فنکار بھارت سے نہ نکلے تو ہم نکال دیں گے۔

بھارتی صحافی سومیہ دپتہ نے اپنی فوج کے متعصبانہ اورجارحانہ رویے پر تو کچھ حقیقت حال نہ لکھی لیکن فواد خان کے نام ایک لمبا چوڑا کط لکھ ڈالا جس میں بھارت چھوڑنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

سومیہ دپتہ نے خط میں کہا کہ فواد خان کو بھارت نے دو سال میں اتنا پیسہ دیا جتنا وہ پاکستان میں دس سال میں بھی نہیں کما سکتے تھے، اورتواورانہوں نےفواد خان کے اسٹارڈم کو بھی بھارت کا مرہونِ منت قراردے دیا۔

خط میں عدنان سمیع ،ماہرہ خان،راحت فتح علی خان کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں۔