Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

اپ ڈیٹ 17 اگست 2018 10:20am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا،ضمنی الیکشن 14اکتوبر کو ہوں گے۔ 

جمعے کو الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کی جانب سے  قومی وصوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پرضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کیا گیا۔

 شیڈول کے مطابق ،ملک بھرمیں ضمنی انتخابات کیلئےپولنگ 14 اکتوبرکوہوگی اورریٹرننگ افسران 27 اگست کو پبلک نوٹس جاری کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار28 اگست سے 30 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے ،امیدواروں کے ناموں کی فہرست 31 اگست کوجاری کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4ستمبر تک ہوگی جبکہ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر اپیلیں 8 ستمبر تک دائر کی جاسکیں گی۔

شیڈول کے مطابق،اپیلٹ ٹربیونل 13 ستمبرتک اپیلوں پر فیصلے کریں گے، امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹ 14 ستمبر کو جاری ہوگی، امیدواراپنے کاغذات 15 ستمبر تک واپس لے سکیں گے جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشانات 16 ستمبرکو جاری کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ یہ وہ نشستیں ہیں جہاں مختلف وجوہات کی بنا پر25 جولائی کو یا تو ووٹنگ نہیں ہوسکی تھی یا پھران حلقوں سے کامیاب امیدواروں نے وہ نشستیں چھوڑدی تھیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div